• news

دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑا جائے‘ فی الوقت دورہ پاکستان مناسب نہیں‘ تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ بھارت ہے : علی گیلانی


 نئی دہلی (کے پی آئی )کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےئرمےن سیدعلی شاہ گیلانی نے انکشاف کےا ہے کہ سال1990میں قےد کے دوران جے آئی سی جموں میں بھارتی پالیسی سازوں اور خفیہ اداروں کے افسران نے مجھے جموں کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن کہا بنیادی کاز میں کرسی اقتدار کی کوئی جگہ نہیں۔ گزشتہ روز نئی دہلی سے ٹےلی فونک انٹروےو مےںسےد علی گےلانی نے کہا کہ ہم نے دو سطحوں پر اس بارے مےں غور کےا تحرےک حرےت اور حرےت کانفرنس کے پلےٹ فارم پرمشاورت کی اور اس نتےجے پر پہنچے کہ فی الوقت ہمارا پاکستان کا دورہ مناسب نہےں ۔ ہماری ےہ دو ٹوک رائے ہے کہ تنازع کشمےر کے حل مےں بڑی رکاوٹ بھارت ہے پاکستان نہےں۔ ، دنےا بھر مےں کشمےر کا مقدمہ لڑا جائے۔ علی گیلانی نے سہ فریقی مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت بھی اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن