سپین میں بھی حسنی مبارک کی جائیداد ضبط
برلن (نیٹ نیوز) سپینی پولیس نے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی جائیداد اپنے قبضے میں لے لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سپینی پولیس نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کی 2 کروڑ 8 لاکھ یورو مالیت کی جائیداد اپنے قبضے میں لے لی۔