ایران کی شمالی کوریا کو مبارکباد، راکٹ تجربے میں کردارادا کرنیکی تردید
تہران(آن لائن)ایران نے دورتک مارکرنے والے کامیاب راکٹ تجربے پرشمالی کوریا کو مبارکباد دی اور تجربے میں کوئی کردار ادا کرنے کی تردید کی ہے۔ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ برگیڈئیر جنرل مسعود جزائری نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا”تہران سیٹلائیٹ لے جانے والے راکٹ کے تجربے کی کامیابی پر شمالی کوریا کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہے “۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جیسی غالب طاقتیں خودمختار ریاستوں کی ترقی کو نہیں روک سکتیں جو مزاحمت کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے اپنے قدم گاڑھ سکتی ہیں۔ رپورٹ دی ہے کہ ایرانی ماہرین کی بڑی تعداد راکٹ تجربے میں فنی معاونت فراہم کرنے کےلئے شمالی کوریا میں موجود تھی۔ایرانی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کی فوری طور پر تردید کی تھی۔