گیس فراہمی کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری چوتھی ترجیح ہے: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کو بتایا گیا گزشتہ چار سال کے دوران توانائی کے بحران اور امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری ٹیکسٹائل نے بتایا حکومتی پالیسی میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو چوتھی ترجیح پر رکھا گیا ہے اگر گیس کی فراہمی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فریٹلائزر انڈسٹری کے برابر یعنی تیسری ترجیح پر رکھا جائے تو اس شعبے میں گیس کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔