جاپان پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے: طلعت امتیاز
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی ٹریڈ منسٹر برائے جاپان ڈاکٹر طلعت امتیاز نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار اور دنیا کے معاشی طور پر مستحکم ممالک میں سے ایک ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی تاجروں کو کوالٹی کی جانب خاص توجہ دینا ہوگی۔ وہ گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذرشاد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار ، سابق سینئر نائب صدر سہیل لاشاری اور ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں زاہد جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر طلعت امتیاز نے کہا کہ وہ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور ملک کی بہترین ساکھ اُجاگر کرنے کے لیے وہ ہرممکن کوششیں کریں گی۔