سردی میں اضافے کے باوجود شارٹ فال کم نہ ہو سکا، لوڈ شیڈنگ بدستور جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) موسم میں واضح تبدیلی اور سردی کے باوجود بجلی کے نظام میں خسارہ 41 سو میگا واٹ سے کم نہ ہو سکا جس کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں 12 سے 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت 3 کے قریب پاور پلانٹ بند پڑے ہیں جو سالانہ تعمیر و مرمتب کے لئے بند کئے گئے ہیں جبکہ 2 پلانٹس کو گیس دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے بجلی کا خسارہ بڑھ رہا ہے دوسری طرف تقسیم کار کمپنیوں میں مینٹی ننس نہ ہونے کی وجہ سے فورس لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں فورس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین شدید نالاں ہیں۔