آفریدی ٹی 20 میں بہتر کھیلے تو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیں گے : اقبال قاسم
کراچی (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ٹیم کے مفاد کی خاطر انہیں ڈراپ کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی بھارت کیخلاف ٹی 20 میچوں میں بہتر پرفارم کریں گے تو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرلیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ شائقین شاہد آفریدی کو ٹیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں مگر احتجاج کرنے والے شائقین کو ایک کرکٹر نہیں بلکہ پوری ٹیم کے مفاد میں سوچنا چاہئے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی کو ڈراب کئے جانے پر کراچی کے مختلف علاقوں میں کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں و دیگر شائقین نے شدید احتجاج کیا تھا۔