بنگلہ دیش دورہ پاکستان کیلئے پھر پر تولنے لگا‘ آئندہ ماہ آمد کا امکان
ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں آئندہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن کے مطابق دوسری بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے سکیورٹی وفد سے بات کی ہے۔ وہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔ اگر دونوں بورڈز میں اتفاق ہو گیا تو بنگلہ دیش ٹیم جنوری میں پاکستان جا سکتی ہے۔