عامر خان آج کارلوس مولینا کیخلاف رنگ میں اتریں گے
لاس اینجلس (آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج لاس اینجلس میں کارلوس مولینا کیخلاف باﺅٹ سے رنگ میں واپسی کریں گے‘ عامر خان مسلسل دو شکستوں کے بعد دوبارہ باکسنگ رنگ میں اترنے کی تیاریوں میں مصروف‘ عامر کو جولائی میں امریکی باکسر ڈینی گارسیا کے ہاتھوں شکست ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اپنے ڈبلیو پی اے سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل سے محروم ہونا پڑا تھا۔ عامر خان گذشتہ سال دسمبر میں لیمونٹ پیٹرسن کے ہاتھوں بھی شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ 27سالہ مولینا کیریئر کی 17 ویں باﺅٹس میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ کیریئر کی 26 باﺅٹس میں سے 18 میں اپنے حریفوں کو ناک آﺅٹ کرنے والے عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کی بہت اہم فائٹ ہے اور وہ اپنے ہارنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔