• news

شیخوپورہ کا پورا گاﺅں بجلی چور نکلا


شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ایس ای واپڈا ارشد گھمن اور ایکسن رورل شفقت اللہ ورک کی ہدایت پر ایس ڈی او صفدرآباد اور خانقاہ ڈوگراں نے بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن کرکے ٹبی چو چیک میں پورے گاﺅں کی ڈائریکٹ بجلی کاٹ کر وہاں سے ٹرانسفارمر اتار لیا جبکہ میاںعلی گاﺅں میں سابقہ ناظم سمیت 35گھروں کے ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر 35لاکھ روپے ڈی ڈیکشن بل ڈال کر ان کےخلاف مقدمات درج کروادیے ہیں واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے خطرناک گاﺅں سالار بھٹیاں میں آپریشن کر کے 40گھروں کی ڈائریکٹ بجلی کاٹ دی جس پر گاﺅں کے لوگوں نے واپڈا ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی اس آپریشن میں ایس ایچ او خانقاہ دوگراں شبیر گجر بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود ایکسن شفقت اللہ ورک نے میڈیا کو بتایا کہ ٹبی چو چیک میں پورا گاﺅں بجلی چوری میں ملوث پایا گیا جہاں لگا ہواں بجلی کا ٹرانسفارمر بھی اتار لیا گیا ہے اس گاﺅں میں صرف تین گھروں کا میٹر لگا ہوا تھا جو عرصہ دراز سے بل بھی ادا نہیں کر رہے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن