• news

ڈالر 98.90 روپے کا فروخت ہوتا رہا


لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 80 پیسے اور قیمت فروخت میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 97.50 روپے سے بڑھ کر 98.30 روپے جبکہ اسکی قیمت فروخت 97.70 روپے سے بڑھ کر 98.90 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔ کرنسی ڈیلر شیخ محمد عثمان اور شیخ محمد فاروق نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں روپے قیمت میں اضافے کی وجہ نٹر بنک ریٹ میں مسلسل اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی مقدار میں ڈالر کی خریداری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن