• news

گلگت میں کشیدگی بدستور برقرار شاہراہ قراقرم کھول دی گئی


گلگت (نوائے وقت نیوز) گلگت میں کشیدگی برقرارہے، تین روز سے بند شاہراہ قراقرم کھل گئی ہے تاہم بازار، سکولز اور یونیورسٹی بدستور بند پڑے ہیں۔ بدھ کے رو زقراقرم یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد سے شہر میں صورتحال کشیدہ ہے۔ سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان ڈاکٹر فیصل ظہور کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن کو پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے کھول دیا گیا ہے۔تاہم شہر میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔ بازار ، دکانیں اور سکولز بند پڑے ہیں۔سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ایک خط کے ذریعے فی الحال یونیورسٹی بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن