• news

توہین رسالت کیس: ڈاکٹر افتخار شیخ کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ توہین آمیز کتابیں برآمد کر لیں: پولیس


اسلام آباد (آئی این پی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ملک نصیر احمد کاکڑ نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم ڈاکٹر افتخار شیخ کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جمعہ کو تھانہ آئی نائن پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے قبضہ سے توہین رسالت کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابیں برآمد کرلی گئی ہیں تاہم ان پر لکھے گئے پبلشرز کے پتوں کی تصدیق کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات درکار ہے لہٰذا ملزم کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اسے 18 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن