پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر قانون ایس ایم مسعود انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
لاہور (خبر نگار + وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر قانون، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی قانون دان ایس ایم مسعود گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے دل اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ 404 شادمان کالونی میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی شہر گجرات لے جایا جائے گا۔ عدالتی و قانونی حلقوں نے ایس ایم مسعود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔