• news

مسلم لیگ کو ”مناسب“ امیدواروں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا


اسلام آباد (محمد نواز رضا+ ذرائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں مناسب امیدواروں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے ملاقات کے خواہش مند سیاست دانوں کی طویل قطار لگی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی ”کچن کیبنٹ“ کا اجلاس لاہور میں میاں نوازشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پنجاب کے جن حلقوں کےلئے امیدواروں کی ضرورت ہے وہاں سے صرف ان سیاست دانوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جن کو وہ پارٹی ٹکٹ دے سکیں گے۔ اعلیٰ قیادت نے جماعت اسلامی اور جماعت اہلسنت کیلئے کچھ نشستیں خالی رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بعدازاں سندھ‘ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے بارے میں فیصلے کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن