• news

سونیا نے سرکریک پر مذاکرات نہ کرنے کامودی کا مطالبہ مسترد کر دیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی حکمران جماعت کانگرس کی سربراہ سرکریک کے معاملے پر پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کے نریندر مودی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وزیراعلیٰ ایسے مطالبوں کی بجائے اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کریں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی کا یہ بیان ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کے اس بیان کے بعد دیا گیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ سرکریک کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ بند کرے اور سرکریک کو کسی بھی صورت پڑوسی ملک کے حوالے نہ کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن