• news

پاکستان میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات بڑھ گئی: یونیسف

اسلام آباد (اے پی اے ) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 2011ءمیں ساڑھے تین لاکھ بچے جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے۔ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہو گیا۔ 2011ء میں ساڑھے تین لاکھ بچے جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ شرح اموات سندھ میں ہے جہاں پر ہزار میں سے 101 بچے جاں بحق ہوتے ہیں۔ پنجاب میں یہ تعداد ایک ہزار میں سے 77، بلوچستان میں 72 اور خیر پی کے میں 63 ہے۔ یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شرح اموات ماہانہ 29166 اور روزانہ 972 ہے۔ ان میں سے 11 فیصد بچے ڈائریا اور 7 فیصد ملیریا سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شرح اموات 19 ہزار ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن