• news

رانا ثناءاللہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو خوش آمدید کہوں گا: راجہ ریاض

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اگر ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہوں گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت نے دھاندلی کی عام انتخابات میں نتائج مختلف ہوں گے کیونکہ تب نگران سیٹ اپ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن