• news

تحریک انصاف کے کنونشن کی جھلکیاں

(خواجہ فرخ سعید+ شہزادہ خالد سے) ٭.... کنونشن کا انتظام انصاف لائرز فورم نے کیا اور پارٹی انتخابات کے حوالے سے پریذنٹیشن دی گئی۔ میانوالی، قصور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان سمیت پنجاب بھر سے وکلا نے شرکت کی۔ عمران خان کے خطاب کے دوران پارٹی کارکن سٹیج پر چڑھ گئے انہیں بار بار اپنا خطاب روکنا پڑا۔ ٭....کنونشن میں کون بچائے گا پاکستان، عمران خان اور وزیراعظم عمران خان کے مسلسل نعرے لگائے جاتے رہے۔ ٭....ایک معذور بچی سٹیج پر پہنچی اور اس نے عمران خان کا نعرہ لگاتے ہوئے دعا دی کہ عمران خان تم ہی الیکشن جیتو گے۔ ٭....عمران خان نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ مجھے میری پارٹی کے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”میاں صاحب“ کو زیادہ نشانہ نہ بنایا کرو۔ مگر میں کیا کروں میں جو بات کہتا ہوں اگلے دن نوازشریف بھی وہی بات کہہ دیتا ہے گویا میں امتحان دے رہا ہوں اور نالائق طالب علم میرا پرچہ کاپی کر رہا ہے۔ ٭....کنونشن میں پنجاب بھر سے شریک وکلا کے علاوہ پارٹی کے سابق مرکزی، صوبائی اور مقامی عہدیداران سمیت ونگز کے عہدیداران اور کاکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس کے باوجود ایوان اقبال کا ہال جس کی گنجائش 1250ہے نہ بھر سکا۔

ای پیپر-دی نیشن