سٹاک مارکیٹوں میں تیزی ‘ سرمایہ کاری 42 کھرب 17 ارب سے بڑھ گئی
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 38.51پوائنٹس اضافے سے 16845.09 پر پہنچ گیا۔3 ارب 6کروڑ روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 42کھرب 17ارب 54کروڑ 81 لاکھ ایک ہزار165روپے تجاوز کرگئی۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 104کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 34 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس26.97 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4133.42 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل30لاکھ7ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا۔