ملتان ریجن میں 5 کروڑ کے سٹوڈنٹ بانڈ فروخت ہوئے:ڈائریکٹر نیشنل سیونگز
ملتان (اے پی پی) سٹوڈنٹ بانڈ نیشنل سیونگز سنٹرز ملتان ریجن میں 5 کروڑ مالیت کے فروخت کئے گئے۔ ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان سعید احمد رانا نے بتایا کہ ملتان ریجن میں 40 سنٹرز ہیں جن پر 14 دسمبر تک 5 کروڑ مالیت کے یہ بانڈز فروخت ہوئے، اب ان بانڈز کی فروخت بند ہو چکی‘ پہلی قرعہ اندازی 15 فروری کو کراچی میں ہو گی۔