• news

مصر: اپوزیشن ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرانے میں ناکام رہی

قاہرہ (اے ایف پی) مصر میں گذشتہ روز آئین کے مسودہ پر ریفرنڈم کا پہلا راﺅنڈ ہوا جس میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایک لاکھ 20ہزار فوجیوں کو ریفرنڈم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعینات کیا گیا۔ اپوزیشن ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرانے میں ناکام رہی تاہم اخوان المسلمین پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سالویشن فرنٹ کے رہنماﺅں نے الزام لگایا ہے کہ بیلٹ کے لفافے سیل بند نہیں تھے۔ قاہرہ میں ایک جج عیسائیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکتا رہا سکندریہ میں متحارب دھڑوں نے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا جس سے 23افراد زخمی ہو گئے۔ مصر میں بعض حلقوں نے صدر مرسی کو تقسیم کرنیوالی شخصیت قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن