• news

افغانستان پر قبضہ بڑی غلطی تھی‘ سوویت یونین کی طرح امریکہ کی تباہی بھی زیادہ دور نہیں : گورباچوف


استنبول (آن لائن) سابق سوویت یونین کے آخری سربراہ گوریا چوف نے افغانستان پر قبضے کو اس وقت کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھی وہی غلطی دہرا چکا ہے اورسویت یونین طرز پر امریکہ کی تباہی زیادہ دور نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی وسطی اور کالے پانیوں کے مستقبل کے بارے مےں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوربا چوف نے اعتراف کیا کہ افغانستان پر قبضہ اور سرد جنگ بلاشبہ ایک ناقابل معافی غلطی تھی جس کی وجہ سے سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا۔ اب امریکہ بھی اس ڈگر پر چل پڑا ہے اور وہی غلطی دہرا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کی طرح امریکہ کی تباہی بھی زیادہ دور نہیں ہے اگر امریکہ کے منافقانہ پالیسیاں نہ بدلیں تو اس کا حشر بھی سوویت یونین جیسا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن