• news

مہنگائی سے تنگ شرابی کی حکومت کو گالیاں


لاہور (اپنے نمائندے سے) غازی آباد کے علاقہ میں مہنگائی سے تنگ شرابی کی حکومت کو گالیاں، پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا کہ غازی آباد کے علاقہ میں شراب کے نشے میں دھت سعید عالم سڑک کنارے کھڑے ہو کر مہنگائی کے خلاف حکومت کو غلیظ گالیاں دے رہا تھا کہ کسی نے 15 پر کال کر دی جس پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن