• news

سقوط ڈھاکہ کو 41برس بیت گئےمشرقی پاکستان کی علیحدگی کا زخم آج بھی تازہ

لاہور (خبرنگار) سقوط ڈھاکہ کو 41برس گزر گئے مگر مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا زخم آج بھی تازہ ہے۔ 41برس گزر جانے کے باوجود پاکستان آج بھی ویسے ہی حالات سے دوچار ہے جیسے 1970میں تھے۔ بلوچستان میں آج بھی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ بدقسمتی سے اس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے غیرملکی سازش قرار دے کر ٹالا جا رہا ہے۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت علیحدگی کے عمل کو روکنے کی کوشش کرنے والے محب وطن بنگالی آج بھی بنگلہ دیش میں جیلوں میں بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت کے ہاتھوں ان افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان میں 41برس بعد بھی لوگ بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان ہی کہتے ہیں۔ پاکستان کے محب وطن شہریوں کو بنگلہ دیش کی جیلوں میں قید اپنے محب وطن بنگالی بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے مگر وہ ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ اس معاملے کو صرف حکومت پاکستان اسلامی ممالک کے دباﺅ کے ذریعے حل کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن