• news

سری لنکا کیخلاف میچ نہ ہونے پر بھارتی ڈیف کرکٹ ٹیم کا احتجاج


لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسرے ڈیف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین اہم میچ کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا، بھارتی ڈیف ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ایشین ڈیف ایسوسی ایشن سے سخت احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیف ایشیا کپ کے نام پر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداراں پاکستان کرکٹ بورڈ سے 90 لاکھ روپے کی رقم کا چیک حاصل کر نے کی کوششوں میںمصروف رہنے کے باعث میچوں کے انتظامات سے لاعلم رہے، دوسرے ڈیف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز ریس کورس پارک کر کٹ گراﺅنڈ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول تھا، دونوں ٹیموں کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ حیران کن طور پر ٹورنامنٹ کے منتظمین پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران میچوں کے انتظامات پر نظر رکھنے کی بجائے پاکستان کر کٹ بورڈ سے 90لاکھ روپے کی رقم وصول کر نے میں مصروف رہے ۔انڈین ٹیم جس کو پاکستان کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا اہم میچ کھیلے بغیر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ۔

ای پیپر-دی نیشن