• news

انڈین ہاکی لیگ کی نیلامی‘ بھارتی کپتان سردار سنگھ مہنگے ترین کھلاڑی


سردار سنگھ کا 78 ہزار ڈالر میں معاہدہ ہوا‘ پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کا ہاکی لیگ سے معاہدہ
نئی دہلی (آن لائن) انڈین ہاکی لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب گذشتہ روز ہوئی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 246 ہاکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بھارت کے کپتان سردار سنگھ سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ وہ 78 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے جبکہ پاکستان کی طرف سے 85 کھلاڑیوں کا انڈین ہاکی لیگ سے معاہدہ ہوا۔ معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان جونیئر 10 ہزار ڈالر جبکہ راشد 41 ہزار ڈالر‘ محمد فرید کا 21 ہزار ڈالر میں معاہدہ ہوا جبکہ محمد توفیق کا 27ہزار ڈالر میں معاہدہ ہوا جبکہ کاشف شاہ کی خدمات ساڑھے 9 ہزار ڈالر میں حاصل کی گئیں۔ تینوں کھلاڑیوں کی خدمات ممبئی فرنچائز نے حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے جمی ڈائیر سے پنجاب واریئرز نے 60 ہزار ڈالر کے عوض معاہدہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن