دورہ بھارت: قومی کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس میچ کھیلے گی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) دورہ بھارت کی تےاری کے لئے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچوں کا آج سے آغاز ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ گذشتہ روز بھی قذافی سٹیڈیم میںجاری رہا ۔ قومی ٹےم نے دو سےشنز مےں حصہ لےا ۔ صبح کے وقت نےشنل کرکٹ اکےڈمی مےں ہونے والے پرےکٹس سےشن مےں کھلاڑےوں نے جم پرےکٹس اور سہ پہر کے اوقات مےں قذافی سٹےڈےم مےں بےٹنگ ، باﺅلنگ اور فےلڈنگ پرےکٹس کی ۔ قومی ٹیم کے منےجر نوےد اکرم چےمہ نے بھی گذشتہ روز تربےتی کےمپ کا دورہ کےا اور پرےکٹس سےشن کے دوران کھلاڑےوں کی کاکردگی کا جائزہ لےا ۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ انضمام الحق، ماہر نفسےات مقبول بابری، اور نےوٹرےشن انجلےنا مےری بھی قومی ٹےم کے تربےتی کےمپ کے دوران گراﺅنڈ مےں موجود رہے۔ بےٹنگ کنسلٹنٹ انضمام الحق کھلاڑیوں کی تکنیک بہتر بنانے کیلئے مشورے دےتے اور ماہر نفسےات مقبول بابری کھلاڑےوں کی کونسلنگ کرتے نظر آئے جبکہ نیوٹریشن انجلینا مےری گذشتہ روز بھی کےمپ مےں موجود رہےں اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فرداً فرداً ان کی خوراک کے حوالے سے مختلف تجاویز دےتی رہےں ۔