• news

وہاڑی: مرگی کا شکار ایک ہی خاندان کے 5 بچے کسی مسیحا کے منتظر

وہاڑی (نامہ نگار) ایک ہی خاندان کے پانچ بچے مرگی کی بیماری کا شکار کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع وہاڑی کے نواحی چک 9-11/WB کے لیا قت علی کے پانچ بچے 25 سالہ کاشف ،21 سالہ صداقت، 16سالہ اکبر، 13سالہ عمران اور 20 سالہ حافظ قرآن بیٹی یاسمین مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں غربت کی وجہ سے علاج کے لیے رقم نہ ہونے با عث بیماری دن بدن شدت اختیا ر کرتی جا رہی ہے تما م بچوں کو دن میں کئی با ر مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔دیواروں سے ٹکرا کر زخمی ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن