عام انتخابات سے قبل صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان میں عام انتخابات سے قبل ماحول اور صورت حال کے جائزے کے لیے امریکی ادارے نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل افیئرز کا وفد پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔ادارے کو امریکی کانگرس کا مینڈیٹ بھی حاصل ہے ۔ وفد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق این ڈی آئی کا یہ خصوصی وفد کل منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کرے گا۔