• news

3 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری 44 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں 16 کروڑ ڈالرسے زائد غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 55 فیصد زیادہ رہی۔ امریکہ ، پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنےوالا ملک رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 55 فیصد اضافے کے ساتھ 44 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تیل و گیس کا شعبہ سب سے زیادہ پرکشش رہا جہاں 16 کروڑ ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کی گئی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالے ممالک میں 16 کروڑ ڈالر کے ساتھ امریکہ سرفہرست رہا۔

ای پیپر-دی نیشن