• news

الطاف حسین احتجاج کی بجائے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں: محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل (مشہدی) کے قائم مقام چیئرمین پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ ایم کےو ایم کے قائد الطاف حسین سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف احتجاج اور ہڑتالوں کے بجائے اپنے آپ کو سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر فیصل ٹاﺅن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اپنے عسکری ونگز کو ختم کر دےنا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے کراچی کے حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، الطاف حسین کو چاہئے کہ وہ سپریم کورٹ اور پوری قوم سے معافی مانگیں کیونکہ الطاف حسین سانحہ 12 مئی اور سانحہ نشتر پارک کراچی کے ذمّہ دار ہیں، ان کو چاہئے کہ ان کے جتنے قائدین اور کارکنان پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں، وہ انہیں رضار کارانہ طور پر فوری قانون کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن