پشاور حملہ قابل مذمت‘ حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام رہی: قیصر امین
لاہور (خبر نگار) مسلم لےگ (ن) مشاورتی کونسل کے ممبر اور سابق اےم اے الحاج قےصر امےن بٹ نے پشاور اےئر پورٹ مےں ہو نے والے دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہےں ہے اس لئے وہ معصوم انسانوں کو قتل کر رہے ہےں۔ پشاور واقع مےں شہےد اور زخمی ہونے والوں کے غم مےں برابر مےں شرےک ہےں۔ وفاقی حکومت نے دہشت گرد نےٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کو بچانے پر زےادہ توجہ دی ہے جسکی وجہ سے ملک کو کمزور کرنے والے عناصر دہشت گردی کرنے مےں کامےاب ہو رہے ہےں۔ حکومت کی نااہلی کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہےں حکومت صرف بےانات دےنے تک ہی رہتی ہے مگر عملی اقدامات نہےں کئے جاتے جسکی وجہ سے قےمتی جانےں ذائع ہو رہی ہےں اور ان واقعےات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔