• news

ناگپور ٹیسٹ ڈرا، انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 28 سال بعد سیریز جیت لی


ناگپور (اے پی پی) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اس کی سرزمیں پر 28 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ جوناتھن ٹرﺅٹ اور آئن بیل نے سنچریاں سکور کیں۔ جوناتھن ٹرﺅٹ 143 اور آئن بیل ناقابل شکست 116 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیمز اینڈرسن کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ جبکہ الیسٹر کک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن