پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر دو گروپس کی ٹاپ فور ٹیموں کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کے میچز منعقد ہونگے جبکہ بقیہ چھ ٹیموں کے درمیان آخری چھ پوزیشن کے لئے مقابلہ ہوگا۔ گروپ اے میں کراچی بلیو، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور، اسلام آباد اور لاہور راوی جبکہ گروپ بی میں لاہور شالیمار، کراچی وائٹ، حیدر آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور راولپنڈی شامل ہیں۔