• news

کئی ہیروئنیں نانیاں اور دادیاں بننے کے باوجود جاذب نظر ہیں


لاہور (این این آئی) پاکستانی فلم سکرین اور ٹی وی ڈراموں میں ایک عرصہ تک راج کرنےوالی ہیروئنیں نانیاں اور دادیاں بننے کے باوجود انتہائی شوخ و چنچل اور جاذب نظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نشو بیگم‘ عتیقہ اوڈھو‘ بشریٰ انصاری‘ صباحمید سمیت دیگر کئی اداکارائیں اپنی فنی زندگی کی طویل اننگز کھیلنے کے بعد اب نانیاں اور دادیاں بن چکی ہیں مگر وہ اب بھی رنگوں اور روشنیوں سے نہائی رہتی ہیں۔ فن کی دنیا سے اب بھی انکا ناطہ قائم ہے۔ نشو کی بیٹی صاحبہ دو بیٹوں کی ماں ہے۔ عتیقہ اوڈھو کی بیٹی بھی ایک بچے کی ماں بن چکی ہے اس طرح عتیقہ اوڈھو نانی بننے کے بعد شوبز سر گرمیوں کی بجائے سیاست پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ بشریٰ انصاری کی بیٹی بھی دو بچوں کی ماں ہے۔ انکی بیٹی پروڈکشن اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس طرح صبا حمید کی بیٹی بھی بیٹی کی ماں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن