• news

عام انتخابات سے قبل کی صورت حال کا جائزہ، امریکی ادارے کا وفد آج انتخابی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کریگا


اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان میں عام انتخابات سے قبل ماحول و حالات اور صورت حال کے جائزے کے لیے امریکی ادارے نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل افیئرز کا وفد جسے امریکی کانگریس کا مینڈیٹ بھی حاصل ہے ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرے گا۔ این ڈی آئی کا یہ خصوصی وفد آج ( منگل کو ) پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کرے گا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر عام انتخابات کے صاف شفاف عمل کے لئے اصلاحات سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔ یہ کمیٹی قائد ایوان سینٹ سینیٹر جہانگیر بدر کی سربراہی میں قائم ہے ۔ دونوں ایوانوں سے تمام جماعتوں کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن