ہانگ کانگ نے تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو چینی شہریت دیدی
بیجنگ (اے پی پی) چین کے خصوصی انتظامی ریجن ہانگ کانگ نے تین ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو چینی شہریت دیدی۔ روزنامہ نے سرکاری حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار شائع کئے ہیں جن کے مطابق جولائی1997ءسے لے کر اب تک4536 پاکستانیوں نے چینی شہریت کیلئے درخواستیں دیں جن میں3411 کو سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔اس عرصہ کے دوران3786 انڈونیشی شہریوں،3224 بھارتی شہریوں اور1593 ویت نامی شہریوں نے چینی شہریت کیلئے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد درخواست گزاروں کو شہریت عطاءکی گئی۔