• news

ملزموں کے وکلاءکی عدم حاضری، عدالتوں کا سرکاری خرچ پر وکیل حاصل کرنے کا فیصلہ


لاہور (رپورٹ: جاوید یوسف) پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کے ایسے زیر سماعت مقدمات جن میں ملزموں کی طرف سے ان کے وکلاء باقاعدگی سے پیش نہیں ہو رہے ان کی جگہ سرکاری خرچ پر وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سنگین نوعیت کے ان مقدمات میں بعض وکلاءدلچسپی نہیں لیتے جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ پر آنے والے گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں ہو پاتے مال مقدمہ بھی واپس لینا پڑتا ہے ایسے مقدمات میں دیگر وکلاءکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ گزشتہ ہفتے سنگین نوعیت کے بعض کیسوں میں ملزموں کے وکلاء کی عدم حاضری پر سرکاری خرچ پر وکلاءکی خدمات لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن