حکومت انجانے خدشات کا شکار‘ متنازعہ بلوں کو موخر کرنے کا امکان
قومی اسمبلی اور سےنیٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیر کی شام منعقد ہوئے۔ ایوان زیریں کے اجلاس میں میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی تاہم حکومت نے ایوان میں قومی و صوبائی اسمبلےوں میں اقلیتوں میں اضافہ کے بارے میں 23ویں آئینی ترمیم متعارف کرائی جب کہ 4بل متعارف کرائے ایسا دکھائی دیتا ہے حکومت پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں دوہری شہریت سے متعلق آئینی ترمیم، احتساب اور فیئر ٹرائل بل انجانے اندیشوں کے پیش نظر لانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ چوہدری نثار علی خان ایوان مین قدم رکھتے ہیں تو اخبارنویس اچھی خبر ملنے کی توقع کا اظہار کرتے ہیں لیکن چوہدری نثار علی خان نے ان کو مایوس کر رہے ہیں تاہم چوہدری نثار علی خان نے اپنے چیمبر میں محفل سجائی اور پہجاب میں انتخابی معرکہ مارنے کی مبارک بادیں بھی وصول کرتے۔