وفاقی وزارت پیداوار کے وفد کا ٹسڈک کے دفتر کا دورہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز میں پیش رفت کا جائزہ
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزات پیداوار کی نگرانی ٹیم نے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) کے زیر انتظام چلنے والے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز یہاں ٹسڈک کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالجبار علی، ڈپٹی سیکرٹری نصیر احمد اور اسسٹنٹ چیف پلاننگ سعدیہ کنول پر مشتمل وزارت پیداوار کے وفد کے ٹسڈک کی ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سعدیہ مسعود نے ٹسڈک کے زیر انتظام چلنے والے منصوبوں سے آگاہ کیا۔