• news

چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت میں کلیدی کردار کے حامل ہیں: سلمان شاہ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور لاہور سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس برائے انٹرپنیورشپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا جس کا موضوع ”بزنس ایکسریشن پروگرام“ تھا۔ کانفرنس میں بزنس سپورٹ فنڈ کے چیئرمین ثاقب محی الدین اور وائس چیئرمین ایم آئی ٹی انٹرپرائز پاکستان سید اظہر اے رضوی نے خطاب کیا جبکہ کشف مائیکروفنانس بینک کی صدر روشا نے ظفر، وطین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم زمیندار، آئی پی او کے ڈی جی سجاد احمد، ورچوئل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سعادت مہدی، لمز کے پروفیسر ڈاکٹر سید ظہور حسین، وائس چانسلر لمز ڈاکٹر عادل نجم، سی ای او انفوگیسٹک سجاد کامران، سی ای او نصیب نٹ ورکس مونس رحمان، سی ای او نٹ سول ٹیکنالوجیز سلیم غوری سمیت دیگر نے پریزٹیشن دیں۔ ڈاکٹر سلمان شاہ نے ایس ایم ای سپورٹ فنڈ کی جانب سے انٹرپنیورشپ کو فروغ دینے کی تعریف کی اپنے استقبالیہ خطاب میں سی ای او بزنس سپورٹ فنڈ ثاقب محی الدین نے پاکستان میں انٹرپنیورشپ کی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بزنس سپورٹ فنڈ کے مختلف منصوبوں خصوصاً فرنچائز پاکستان کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے تبایا کہ انٹرپنیورشپ سپورٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے نئے کاروبار کے آغاز کے لئے فنانسنگ تک رسائی آسان ہوگی۔ ایم آئی ٹی انٹرپرائز فورم پاکستان کے وئس چیئرمین سید اظہر اے رضوی نے شرکاءکو پاکستان میں ایم آئی ٹی انٹرپرائز فورم پاکستان کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن