• news

پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی بندش صنعت دشمن اقدام ہے: شہزاد علی

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) شہزاد علی خان نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس انڈسٹری کی گیس غیر معینہ مدت کیلئے بند کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے صنعت دشمن اور مزدور دشمن اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ملک کی برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر پانی وبجلی، وزیر ٹیکسٹائل اور مشیر وزیراعظم برائے پٹرولیم و قدرتی ذرائع پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بحال کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن