• news

”پنجاب پراونشل بینک پرکشش سکیموں کے ذریعے ڈیپازٹس وصول کر رہا ہے“

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ مختلف پرکشش سکیموں کے ذریعے ڈیپازٹس وصول کر رہا ہے۔ بینک سپر سیور پلس ڈیپازٹ اکاﺅنٹ پر 7 فیصد سالانہ شرح سے منافع دے رہا ہے۔ اس سکیم کے تحت کم از کم ڈیپازٹ کی شرح 20 ہزار روپے ہے۔ بچوں کی تعلیم کیلئے بینک کڈز ایجوکیشن پلان سکیم کے ذریعے بھی ڈیپازٹس وصول کر رہا ہے اس سکیم کے تحت 2 ہزار روپے ماہانہ جمع کروا ئے جاسکتے ہیں۔ اس سکیم کے تحت ایک سالہ مدت مکمل ہونے پر 9 فیصد تک متوقع منافع دیا جارہا ہے۔ پی پی سی بی ایل ماہانہ سیور اکاﺅنٹ کے تحت بینک ماہانہ کی بنیاد پر کھاتہ داروں کو منافع دے رہا ہے۔ اپنا پیسہ اپنا منافع سکیم کے تحت فکسڈ ڈیپازٹ کروانے والوں کو ایڈوانس منافع دیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن