پی ٹی سی ایل کا لاہور میں ون سٹاپ شاپ کا افتتاح
اسلام آباد (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل سی ٹی ایچ بلڈنگ لاہور میں نئے انداز کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ون سٹاپ شاپ کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد صارفین کیلئے تمام ٹیلی مواصلاتی سہولتوں کا حصول آسان بنانا ہے۔ پی ٹی سی ایل ملک بھر میں پھیلے تمام ون سٹاپ شاپس کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو ایک صارفین کو ایک ہی چھت تلے اعلیٰ سروسز و مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ ان ون سٹاپ شاپس میں بالخصوص فون بلز کی درستگی ڈوپلیکیٹ بلز کی فراہمی فون بلز کے واجبات کی اقساط فون میں شکایات کے ازالے اور وی فون و براڈ بینڈ سروسز کی اہم سہولتیں شامل ہیں پی ٹی سی ایل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ( کمرشل) نوید سعید، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (بزنس زون سنٹرل) جمال عبداللہ سلیم حسین السواوی، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائرلیس) عمرخالد اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (کسمٹر کیئر) کامران ملک نے اس ون سٹاپ شاپ کا افتتاح کیا۔ جیکہ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (کنٹیکٹ سینٹر) جنید عظیم، جنرل منیجر کسٹمر کیئر نعیم صدیقی، ریجنل جنرل منیجر (نارتھ لاہور) عبدالوحید، ریجنل جنرل منیجر (سا¶تھ لاہور) عبدالقیوم اور جنرل منیجر وائرلیس علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ون سٹاپ شاپ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (کمرشل) نوید سعید نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کو اپنے معزز صارفین کو جدید ترین مصنوعات کی فراہمی کی بدولت ایک نمایاں مقام حاصل ہے پی ٹی سی ایل کی نئی ون سٹاپ شاپس پر صارفین کو سروسز مصنوعات کم از کم وقت میں فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔