کرپٹ حکمرانوں کو دوبارہ منتخب کرنا قومی خود کشی کے مترادف ہوگا: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم عبدالعلیم خان کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں پسماندہ آبادیوں کی حالت زار حکمرانوں کی غریب کش پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کرپٹ حکمرانوں کو دوبارہ منتخب کرنا قومی خودکشی کے مترادف ہوگا انہوں نے کہا کہ پہلے بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کے 20 ارب روپے تندوروں میں جھونک دیئے گئے اب صرف بس چلانے کیلئے ایک سڑک پر 70 ارب روپے کی خطیر رقم اڑا دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 127 اور پی پی 153 کے علاقے گوندل چوک کچا جیل روڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں بطور صوبائی وزیر ریکارڈ 3 ارب روپے کے تقریاتی کام کروائے جبکہ موجودہ حکومت اس علاقے میں ایک قبرستان تک فراہم نہیں کر سکی انہوں نے اعلان کیا کہ اگر یہاں سے ایم این اے منتخب ہونے کا موقع ملا تو اپنی جیب سے جگہ خرید کر قبرستان کے لئے وقف کر دوں گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کوآرڈی نیٹر عبدالکریم کلواڑ پی پی 154 کے نصراللہ مغل یونین کونسل 137 سے اشفاق بلوچ، چودھری محمد ریاض اور اللہ یار جٹ نے بھی خطاب کیا۔