پاکستان گرین اور بلیو کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ بھارت کی تیاری کیلئے پاکستان گرین اور پاکستان بلیو کے مابین دوسرا پریکٹس میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز گیارہ بجے ہوگا جس میں بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے اعلان کردہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس سے قبل پیر کے روز کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان بلیو نے گرین کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔