یقین ہے جلد دوبارہ ورلڈ چیمپئن بن جاﺅں گا : عامر خان
لندن (آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہی کہ میں بہت جلد دوبارہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے۔ میں اب بھی سیکھ رہا ہوں کیونکہ انسان کو ہمیشہ بہتری کی طرف ہی جانا چاہئے اور خود کو ایک جگہ روک نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینی گارسیا سے فائٹ کیلئے خود کو مکمل طور پر تیار کر رکھا ہے اب بے صبری سے ان کے جواب کا منتظر ہوں۔