گولڈن ایگلز نے عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیسرا عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرن کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈن ایگلز نے جیت لیا۔ فائنل میں چودھری سپورٹس کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چودھری سپورٹس نے 123 رنز بنائے۔ محمد شفیق 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی رفیع اور نوید صوفی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ گولڈن ایگلز نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ آصف محمود 44 اور مجاہد جمشید 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی پی سی بی انتخاب عالم نے جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیس اور وننگ ٹرافی سے نواز جبکہ رنر اپ کو پچیس ہزار روپے اور رنراپ ٹرافی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین باﺅلنگ، فیلڈنگ، بیڈنگ اور وکٹ کیپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔