• news

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: پاکستان کے 3 کھلاڑی گولڈن کیٹگری میں شامل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی کل جمعرات کو ہوگی۔ پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی، عمران نذیر اور سعید اجمل کو گولڈن کیٹگری کے کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حیران کن طور پر پاکستان کے ٹاپ ٹونٹی 20 ٹورنامنٹ کے کھلاڑی جن میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، ناصر جمشید، شعیب ملک اور مصباح الحق بی پی ایل کا حصہ ہی نہیں ہونگے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئے پاکستان کے 51 کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے 81 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ بنگلہ دیش لیگ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمر گل، آل راﺅنڈر عبدالرزاق، وہاب ریاض، محمد سمیع، کامران اکمل اور عمر اکمل اے کیٹگری میں نیلام ہونگے۔ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں خرم منظور، شاہ زیب حسن، عمر امین، اسد علی، ذوالفقار بابر، اویس ضیائ، عظیم گھمن اور فواد عالم کو بی کیٹگری جبکہ حارث سہیل، شرجیل خان، بابر اعظم، شاہد یوسف، انور علی، اسد شفیق، حماد اعظم، راﺅ افتخار، سرفراز احمد، بلاول بھٹی، خالد لطیف، جنید ضیاءاور منصور امجد سی کیٹگری میں نیلام ہونگے۔ شان ٹیٹ‘ ڈیرک نیسن‘ الفانسو تھرماس اور سنیل نارائن کو بھی ٹاپ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ کرس گیل اور مارنوں سیموئلز نے ابھی تک ایونٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر نہیں کی۔ مشفیق الرحیم‘ تمیم اقبال‘ شکیب الحسن اور محموداللہ بھی گولڈن کیٹگری میں شامل ہیں۔ اس کیٹگری کے پلیئرز کی بنیادی قیمت 75 ہزار ڈالر ہوگی جبکہ دیگر غیرملکی کھلاڑیوں کی قیمت 15 سے 50 ہزار ڈالر ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 10 سے 30 ہزار ڈالر ہوگی 

ای پیپر-دی نیشن